TAUNSA: Flood Disasters Continue Many Villages Were Wiped Out Due To Continuous Rains And Flood Lanes | #PAKasiaTV

2022-08-25 3

تونسہ(محمد جنید، میڈیا رپورٹر) کوہِ سلیمان اور تمن قیصرانی میں مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں نے قیامت صغریٰ برپا کردی۔

پاک ایشیا ویب چینل کی تفصیلات کے مطابق تحصیل تونسہ میں سیلابی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تمن قیصرانی بستی باجھہ میں متعدد کچے گھر اوردیواریں زمیں بوس ہوگئیں ہیں۔ پورے شہر میں تقریبا ً50فیصد سے زائد مکانات متاثر ہوئے جس کی وجہ سے متعدد لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

کوہ سلیمان کی بستی لری لزدان ، جڈوانگہ، نیلوہردف، مورینوالغ اور آس پاس کی تمام دیہات مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوںں کی وجہ سے صفہ ہستی سے مٹ گئے ہیں مگر تاحال کوئی حکومتی امداد متاثرین کی مدد کے لیے اب تک نہیں پہنچ سکی۔

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ” محمد جنید“سے کہنا تھا کہ اِن تمام بستیوں کا زمینی راستہ وہوا ، تونسہ سے منقطع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ادوایات کی کمی اور خوراک نہ ہونے سے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اِن متاثرین تک راشن ، ادوایات اور ٹینٹ پہنچائے۔

اس کے علاوہ تحصیل بھر میں سیلابی تباہ کاریوں سے تقریباً 80ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ فی الفور تونسہ کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی سامان مہیا کرئے۔

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_25.html